کھلابٹ ، گدون بیرگلی کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 کا فائنل ناڑہ آمازئی تاج الیون نے اپنے نام کرلیا

کھلابٹ (نمائندہ خصوصی) گدون بیرگلی کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 کا فائنل ناڑہ آمازئی تاج الیون کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کر لیا ۔ مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پرسنل سیکرٹری سید انعام شاہ تھے ۔جیتی ہوئی ٹیم پر انعامات کی بارش۔

تفصیلات کے مطابق بیرگلی سپورٹس گراؤنڈ میں شمس گدون اور سنگر اکرام خان کے زیر اہتمام بیرگلی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ناڑہ تاج الیون ٹیم اور منگل تھانہ خدوخیل کے درمیان کھیلا گیا۔

فائنل میں منگل تھانہ خدوخیل نے پہلے کھیلتے ہوئے 89 رنز بنا لئیے جو کہ ناڑہ تاج ٹیم کے بہترین کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر فائنل میچ جیت کر ٹرافی باآسانی اپنے نام کر لی ۔

مزید پڑھیں: سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کی سلیکشن پی پی کے چہرے پر بد نما داغ ہے، ترجمان جے یو آئی اسلم غوری

کرکٹ ٹورنامنٹ میں 64 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ،جن میں ضلع ہری پور ضلع صوابی اور ضلع بونیر کی مایہ ناز کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں موجود تھی ۔ ٹورنامنٹ دو مہینے جاری تھا ۔ بیرگلی کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل کے مہمان خصوصی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ تھے ۔

دیگر مہمانوں میں اختشام خان ۔جلال خان ترکئی۔سراج خان تنولی مسلم لیگ ن آمازئی۔علی زر خان تنولی۔عامر۔میجر شہباز۔حاجی خیال محمد ۔عجب خان آمازئی۔سابق تحصیل ناظم ناڑہ آمازئی سعید خان آمازئی۔صحافی سلیم علی زئی اور دیگر تھے ۔

مہمان خصوصی انعام شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے ونر ٹیم کے لیے موٹر سائیکل کیش رنر ٹیم اور کمیٹی کے لیے نقد روپے دئیے گئے دلدار خان نے ونر ٹیم کو مبارکباد اور کامیاب ٹورنامنٹ کرانے پر شمس جدون اور اکرام خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *