کرسٹیانو رونالڈو کی 12سال بعد مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی

رونالڈو

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں 12 سال بعد واپس آگئے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اطالوی کلب یووینٹس سے رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ میں ٹرانسفر کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ  کا کہنا ہے کہ کلب کا ہر فرد رونالڈو کی دوبارہ کلب میں واپسی پر اُنہیں خوش آمدید کہتا ہے۔

رونالڈو 2003 سے 2009 تک مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں جس کے بعد وہ  ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور پھر 2018 میں اٹلی کے کلب یووینٹس چلے گئے تھے ۔

کرسٹیانو رونالڈو کا مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 15 ملین یورو ( 17 .7 ملین ڈالر) کی فیس کا معاہدہ ہوا ہے جس میں 8 ملین یورو (9.4 ملین ڈالر) اضافی بھی ہوں گے تاہم جووینٹس سے یہ منتقلی ذاتی شرائط، ویزا اور طبی معائنے سے مشروط ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *