عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ 65MGDپر مشتمل منصوبہ جلد ازجلد مکمل کیا جائے، نجم احمد شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری بلدیات سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ کی زیر صدارت کراچی شہر کو پانی کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ تقسیم کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، پراجیکٹ ڈائریکٹر KIV،پراجیکٹ ڈائریکٹرKWSSIPاورDG پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ خالد محمود شیخ شریک تھے۔

اس موقع پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہر کراچی کو 65MGDپر مشتمل فراہمی آب کا منصوبہ تیزی کے ساتھ اپنی تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے شرکا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کا روز بروز بڑھتا ہوا حجم اور آبادی کا دباو اس بات کا متقاضی ہے کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع و مربوط پالیسی مرتب کی جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: کورنگی مہران ٹاؤن فیکٹری حادثہ ، SBCA کے 3 ملازمین کو معطل

سیکرٹری بلدیات سندھ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی کی سپلائی لائن کے آغاز سے لیکر اختتام تک تمام مراحل میں اس امر کا ضروری طور پر خیال رکھا جائے کہ منصوبے میں شامل تمام ورکنگ ایجنسیز ایک پیج پر ہوں اور کسی بھی تنازع یا اختلاف کی صورت میں مشورہ سازی کے عمل سے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔

دوسرے مرحلے میں ورلڈ بینک ماہرین کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں انجینئر سید نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کی مضبوبی اور خود مختاری یقینی بنانے کے لئے عالمی بینک کے تعاون سے جاریCLICK پراجیکٹ اہم کردار ادا کررہا ہے اور لوکل گورنمنٹ ملازمین کی استعداد کار اور صلاحیت میں اضافے کے لئے ٹریننگ سیشنز کا اہتمام اس ہی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،17 مزدور جاں بحق

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام لوکل گورنمنٹ اداروں کے مالیاتی شعبے کو شفافیت سے ہم آہنگ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جائے اور تمام امور کی انجام دہی اور ریکارڈ کیپنگ آن لائن بھی محفوظ بنائی جائے۔ بعد ازاں سیکرٹری بلدیات سندھ نے سالڈ ویسٹ اور SWEEPکے دفتر کا دورہ کیا جہاں ایم ڈی سالڈ ویسٹ زبیر احمد چنہ نے انجینئر سید نجم احمد شاہ کو مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ شہر کے اندر نمایاں کارکردگی سر انجام دے رہا ہے اور مستقبل قریب میں پرے صوبے کے اندر یہ ادارہ اہم ذمہ سر انجام دے گا۔ نجم احمد شاہ نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ کو ادارے کی کارکردگی مزید بہتر اور موثر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں اور اسٹاف اور دیگر عملے سے ملاقات بھی کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *