بھارتی اداکار کی نئی فلم کے خلاف کسان سڑکوں پر آگئے

اکشے کمار

ممبئی: بھارتی اداکار اکشے کمار کی نئی فلم کے خلاف کسان سڑکوں پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’بیل باٹم‘ کے خلاف کسان سڑکوں پر آگئے ہیں، اداکار اکشے کمار کی فلم ’بیل باٹیم‘ طویل انتظار کے بعد پچھلے ہفتے ہی بھارت اور دیگر چند ممالک میں نمائش کے لیے ریلیز ہوئی ہے تاہم فلم کے خلاف منفی تبصرے سننے میں آرہے ہیں۔

اس سے قبل تین ممالک نے فلم میں غیرمناسب مواد کی وجہ سے اس نمائش روک دی تھی مگر اب بھارت میں بھی اس کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔

بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے سینیما گھروں میں فلم کی نمائش روکنے کے لیے احتجاج کیا ہے۔  کسانوں نے فلم کی نمائش کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *