چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے عہدہ چھوڑ دیا، رمیز راجہ مضبوط امیدور بن گئے

رمیز راجہ

لاہور: پی سی بی چیئرمین احسانی مانی نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا جس کے بعد رمیز راجہ کو گرین سگنل مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو بتادیا ہے کہ وہ بطور چیئرمین پی سی بی مزید کام نہیں کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق احسان مانی کی اس تصدیق کے بعد سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی کے لیے مزید امیدوار بن گئے ہیں جو پہلے ہی وزیرعظم عمران خان سے اس حوالے سے ملاقات کرچکے ہیں جب کہ سابق کرکٹر وسیم اکرم سمیت متعدد کرکٹرز ان کی حمایت کرچکے ہیں۔

واضح رہے احسان مانی کے عہدے کی معیاد 24 اگست کو پوری ہوگئی تھی، جس کے بعد پیٹرن وزیر اعظم کی جانب سے گورننگ بورڈ کے لیے مزید 2 ارکان کی نامزدگی کرنا ہے، احسان مانی نے وزیر اعظم سے دو ملاقاتیں کیں اور وہ دوبارہ سربراہ کرکٹ بورڈ منتخب ہونے کے لیے مضبوط امیدوار خیا ل کیے جارہے تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *