پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز برابر کردی

پاکستان

کنگسٹن: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز برابر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا تاہم میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 219 رنز پر آؤٹ کردیا۔ شاہین آفریدی نے 4، دوسری اننگز میں نعمان علی نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 6 اور دوسری اننگز میں 4 یعنی کہ مجموعی طور پر اس میچ میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دیا  تھا جب کہ پاکستان نے پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 302 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی۔ پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے ناقابل شکست 124 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

جواب میں پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 150 پر ڈھیر کردیا تھا۔ شاہین آفریدی نے 6 اور محمد عباس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *