ایک اور بھارتی اداکار نے کمال آر خان کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروادیا

اداکار

ممبئی: بھارتی اداکار منوج باجپائی نے کمال آر خان کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکاری منوج باجپائی نے پروڈیوسر اور فلمی ناقد کمال آر خان المعروف کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا ہے، یہ مقدمہ اندور میں منوج باجپائی کے خلاف مبینہ طور پرتوہین آمیز ٹوئٹس کرنے پر درج کیا گیا ہے۔

بھارتی اداکار منوج باجپائی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکار کے خلاف کے آر کے نے توہین آمیز ٹوئٹس 26 جولائی کو کی تھی جس میں 52 سالہ اداکار کو بدنام کیا گیا تھا اور مداحوں کے سامنے ان کی ساکھ کو داغدار کیا گیا تھا۔

اداکار کے وکیل  نے کے آر کے کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کمال آر خان نے منوج باجپائی سے متعلق ایک صارف کے سوال کے جواب میں کہا تھا ’’میں زندگی میں فالتو نہیں ہوں، لہذا میں ویب سیریز نہیں دیکھتا، بہتر ہوگا کہ آپ کامیڈین سنیل پال سے اس بارے میں پوچھیں، لیکن آپ کو کیوں ایک چرسی منوج کو دیکھنا پسند ہے؟‘‘

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *