پی سی بی نے پاک افغان کرکٹ سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی

پی سی بی

لاہور؛ پی سی بی نے پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ستمبر میں شیڈول ون ڈے سریز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز شروع سے ہی مسائل سے دوچار تھی پہلے افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد سیریز کے انعقاد پر کالے بادل چھائے لیکن افغان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی

اطلاعات کے مطابق افغانستان نے پاکستان میں اگلے ہفتے یہ سیریز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اس سلسلے میں افغانستان کے کھلاڑیوں کو ویزے بھی جاری کیے گئے تھے تاہم لاجسٹک مسائل کے ساتھ ساتھ چند دیگر وجوہات کی وجہ سے دونوں بورڈز کی مشاورت کے بعد سیریز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی نے سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سیریز کو افغان کرکٹ بورڈ کی درخواست اور پلیئرز کی ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتوی کیا گیا ہے.

پی سی بی کا کہنا ہے کہ براڈکاسٹ سہولیات کی عدم دستیابی، فلائٹ آپریشن میں تعطل اور سری لنکا میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ بھی سیریز ملتوی ہونے کا سبب بنے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *