شاہین آفریدی نے اپنی یادگار کارکردگی اہل خانہ کے نام کردی

شاہین آفریدی

کنگسٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی حالیہ یادگار پرفارمنس کو اہل خانہ کے نام کردیا۔

قومی ٹیم کا اہم حصہ سمجھنے والے فاسٹ بولر نے کہا کہ پانچ وکٹیں حاصل کرنا فخر کی بات ہوتی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی بہترین باؤلنگ اپنے اہلخانہ کے نام کرتا ہوں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں جلد آؤٹ کرنے میں ہر کھلاڑی نے بھرپور حصہ ڈالا تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کا آخری مگر اہم دن ہے۔

شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ویسٹ انڈیز کو مکمل آؤٹ کرکے سیریز برابر کریں تاہم میچ جیتنے کے لیے ہمیں اچھی اور نپی تلی باؤلنگ کرنی ہوگی ۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں بیٹنگ کی طرح باؤلنگ میں بھی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوتی ہے، پہلی اننگز میں محمد عباس، فہیم اشرف اور حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کی۔دوسرے اینڈ سے عمدہ باؤلنگ نے حریف ٹیم پر دباؤ ڈالے رکھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *