پاکستان کا ‘ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ‘ کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: () ملکی دفاع مضبوط سے مضبوط تر، مپاکستان نے فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا ، ویپن سسٹم ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

مزید پڑھیں: سندھ، اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز نے عہدیداران کو دھمکی آمیز نوٹس بھیجنے کے خلاف یوم سیاہ منایا

ویڈیو کے کیپشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل گائیڈڈ ملٹی لانچ میزائل سسٹم کاحصہ ہے۔ میزائل روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح ون میزائل ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فتح ون میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تجربے میں حصہ لینے والے اہلکاروں اور سائنس دانوں کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں: سال 2021-2022 کی 577 اسکیموں میں تمام شعبہ جات کا احاطہ کیا گیا ہے، نجم احمد شاہ

یاد رہے 12 اگست کو پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، تجربےکامقصدآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈکی آپریشنل تیاریوں کوجانچناتھا، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کوکامیابی سےنشانہ بناسکتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تجربے کے دوران میزائل ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز کو جانچا گیا، آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈکےکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نےتجربے کامشاہدہ کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *