اپنا وطن اپنی زمہ داری

یوم پاکستان

تحریر : ام ہانی (جامعہ کراچی)

ہمارا پیارا وطن پاکستان ہمارے بزرگوں کی بہت سی قربانیوں سے وجود میں آیا ہے۔ مسلمانوں کے لیے ایک الگ مملکت بنانے میں بہت سے لوگوں نے اپنی جان، مال اور قیمتی چیزیں قربان کی ہیں پھر ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہم اپنے ملک کی قدر کرتے اسکی شان و عظمت میں کوئ کمی نہ آنے دیتے لیکن صورتحال اسکے بالکل برعکس ہے۔ ہم خود ہی اپنے ہاتھوں سے اپنے ملک کو خراب کر رہے ہیں۔

ہمارا پیارا ملک پاکستان روز بروز کچرا کنڈی کا ڈھیر بنتا جارہا ہے۔ جسکا جہاں دل کرتا ہے کچرا پھینک دیتا ہے۔ یہاں تک کہ گھروں سے کچرا جمع کرنے والے بھی کسی بھی کونے کو کچرا کنڈی بنا کے وہیں کچرا پھینکنے لگ جاتے ہیں اور وہ کچرے کا ڈھیر بڑھتے بڑھتے بیچ راستے تک آجاتا ہے۔ جس سے نہ صرف لوگوں کو گزرنے میں بہت پریشانی ہوتی ہے بلکہ گندگی و تعفن کے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریاں بھی پیدا ہوتی ہیں جس میں ہمارا ہی نقصان ہے اور یہی سبب ملک کی شان میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے۔

اس لیے جیسے ہم اپنا گھر صاف ستھرا رکھتے ہیں اس میں کوئ گندگی نہیں پھیلاتے ویسے ہی اپنے ملک کو صاف رکھنا بھی ہماری ہی زمہ داری ہے۔ جبکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ کچرا پھینکنے کے لیے جگہ جگہ کوڑے دان کا انتظام کرے اور جو کوئ بھی روڈ پر کچرا پھینکتا ہوا دکھائی دے اس پر جرمانہ عائد کرے تاکہ لوگ جلد ہی باہر کچرا پھینکنے کی اس بری عادت کو ختم کردیں اور ہمارا ملک صاف رہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *