کے الیکٹرک عبداللہ کالج زون آفس کے سیکیورٹی گارڈ کی شہری پر تشدد،دھکے مارکر آفس سے نکال دیا

کے الیکٹرک

کراچی : کے الیکٹرک کی بدمعاشی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ،حکومت کا نوٹس لینے سے گریز عوام اضافی بل بھرنے پر مجبور ہے۔

کے ای ایس سی ( KESC ) آفس عبداللہ کالج زون میں بجلی کا بل سہی کروانے آنے والے شہری پر تین سیکیورٹی گارڈ کا تشدد شہری نے بل میں یونٹ کم ہونے کے باوجود زیادہ بل آنے کی وجہ پوچھی اور بل کم کرنے کی التجا کرنے پرKESC آفسر نے شہری کو سیکیورٹی گارڈ کے ذریعہ آفس سے دھکے مار کر نکالنے کا حکم دیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے عوام پر نہ صرف اضافی بل وصول۔کیے جارہے ہیں بلکہ بل سہی کروانے کے لیے آنے والے شہروں پر تشدد آئے دن کا معمول بنتا جارہا ہے۔

ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود KESC آفس کے تمام زون میں عوام کا کھمبیر رش کے الیکٹرک کی کوتاہیوں کا خمیازہ کراچی کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ہر ماہ اضافی بل کا آنا معمول بن گیا شہری نوکریوں سےچھٹی لے کرلمبی لمبی لائنوں میں لگے نظر آتے ہیں۔ کے الیکٹرک اپنے غلطیوں پر شرمندہ ہونے کے بجائے عوام پر زہنی اور جسمانی تششدد کرنے میں آزاد ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *