بھارتی اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

ابھیشک بچن

ممبئی: نامور بھارتی اداکار ابھیشیک بچن کو فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس پر انہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن ان دنوں تامل فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور گزشتہ روز وہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں فوراً ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

بھارتی اداکار کے ہاتھ میں شدید چوٹ آئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے ابھیشیک اسپتال میں ہی موجود ہیں۔ اداکاری کے والد امیتابھ بچن اور ان کی بیٹی شیوتا بچن نندن ممبئی کے لیلا وتی اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ابھیشیک بچن کی عیادت کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *