بھارتی اداکارہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

بھارتی اداکارہ

ممبئی: بھارتی اداکارہ الیگزینڈرا جاوو کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تامل فلموں کی مشہور اداکارہ و روسی ماڈل الیگزینڈرا جاوو کی پھندا لگی لاش سے متعلق ابتدائی تحقیقات میں اداکارہ کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی اداکارہ گووا میں اپنے گھر میں رہائش پذیر تھیں جہاں کمرے کی چھت سے ان کی لاش لٹکی ہوئی ملی تاہم پولیس نے اب تک کوئی حتمی بیان نہیں دیا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا اتنظار کررہی ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ بوائے فرینڈ کو چھوڑنے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، اس کے علاوہ 2019 میں اداکارہ نے ایک فوٹوگرافر کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج بھی کرائی تھی جب کہ ایک اور شخص انہیں بلیک میل بھی کررہا تھا لہذا تحقیقات کے دوران تمام افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *