اکشے کمار کی فلم ’بیل باٹم‘ پر پابندی عائد

اکشے کمار

ممبئی: بھارتی اداکار اکشے کمار کی فلم ’بیل باٹم‘ پر سعودی عرب، قطر اور کویت میں پابندی لگا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار اکشے کمار کی فلم ’بیل باٹم‘ بھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز ہوچکی ہے لیکن حقائق کو غلط دکھانے پر سعودی عرب، قطر اور کویت نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خیال رہے 1984ء میں پیش آنے والے اصل واقعے کے مطابق متحدہ عرب امارت کے وزیر دفاع نے ذاتی طور پر اس صورتحال کو سنبھالا تھا اور تمام ہائی جیکرز کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم فلم میں ایسا کچھ نہیں دکھایا گیا بلکہ اکشے کمار کو بطور ہیرو سب کچھ کرتے اور ہائی جیکرز کے خلاف آپریشن کو یو اے ای کے وزیر دفاع سے خفیہ رکھا گیا۔

اکشے کمار کی فلم کے آخری حصے میں بھارت کے ہائی جیک ہونے والے طیارے کو لاہور سے  دبئی لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس میں اماراتی وزارت دفاع کا کردار بھی دکھایا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *