ممبئی: بھارتی ہدایت کار کبیر خان کا کہنا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد مجھے خواتین، بچوں اور فنکاروں کے تحفظ کی فکر ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامور بھارتی ہدایت کار نے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے دوبارہ سے پاور میں آنے پر مجھے بہت تشویش ہورہی ہے کیوں کہ طالبان افغان فلم انڈسٹری کو اوپر آنے نہیں دیں گے۔
کبیر خان نے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ طالبان جیسی تنظیم 20 سال بعد دوبارہ برسراقتدار آسکتی ہے تاہم مجھے آج بھی یاد ہے جب ایک طالبان رہنما نے مجھے آج سے کئی سال پہلے یہ کہا تھا ’’آپ کو کیا لگتا ہے ہم چلے گئے ہیں، ہم دوبارہ آئیں گے۔
بھارتی ہدایت کار نے کہا کہ مجھے افغانستان میں موجود خواتین، بچوں اور خاص طور پر فنکاروں کے تحفظ کی فکر ہورہی ہے جو بہت جلد افغانستان سے ہجرت کرجائیں گے۔