زندگی کو معمول پرلانے کیلئے ویکسی نیشن ضروری ہے، صبا قمر

اداکارہ

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ زندگی کو معمول پرلانے کیلئے ویکسی نیشن ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا قمر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کوجلد معمول پر لانے کے لیے ویکسی نیشن ضروری ہے۔

اداکارہ صبا قمر نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *