امریکی طیارے سے گرکر ہلاک ہونے والوں میں افغان فٹ بالر بھی شامل

افغان

کابل: امریکی طیارے سے گرکر ہلاک ہونے والوں میں افغان فٹ بالر بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی اسپورٹس فیڈریشن نے کہا ہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکی طیارے سے لٹکنے کی کوشش میں ہلاک ہونے والوں میں نیشنل یوتھ ٹیم میں شامل افغان فٹ بالر بھی شامل تھے۔

افغانستان میں اسپورٹس گروپس کے ساتھ مل کر کام کرنے والے سرکاری ادارے، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس آف افغانستان نے ذکی انوری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں افغان نوجوانوں کی طرح ذکی انوری ملک چھوڑنا چاہتے تھے لیکن وہ امریکی طیارے سے گرے اور ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے15  اگست کو کابل پر طالبان کے قبضے اور صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑ جانے کے بعد ہزاروں افغان شہری ایئرپورٹ پر جمع ہوگئے تھے اور 16 اگست کو ایک ہولناک ویڈیو میں سیکڑوں لوگوں کو امریکی ایئر فورس کے طیارے کے ساتھ بھاگتے اور کئی افراد کو اس کی ایک سائیڈ پر لٹکتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *