مون سون بارشیں اور ندی نالوں کا پانی

تحریر : ام ریشائل (جامعہ کراچی)
شہر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، مگر حکومت کی جانب سے سیوریج کے نظام کے متعلق مسلہَ کا حل نظر نہیں آرہا- گزرشہ چند روز پہلے بارش کی وجہ سے گلیوں اور سڑکوں پر بارش کے پانی کے ساتھ ساتھ گٹر بھی ابلُ رہے ہیں- ندی نالوں میں بارش کا پانی شامل ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے ندی نالوں کے پانی نے ابلُ کر سڑکوں کی جانب رخُ کر لیا ہے- جو کچھ وقت بعد تالاب کی صورت اختیار کر سکتا ہے-
گاڑیوں کی آمدورفت بہت مشکل ہوگئی ہے، جگہ جگہ بارش کی وجہ سے لوگوں کی گاڑیاں بند ہوئی نظر آئیں جس سے لوگوں کی پریشانی میں مزید آضافہ ہوا-
سیوریج کی وجہ سے مختلف امراض کے پھیلنے کا خادشہ بھی ظاہر ہوا ہے- خاص طور پر پانی میں پیدا ہونے والے مچھر جن سے ٹائیفایڈ ، ملیریا اور ڈینگی جیسی خطرناک بیماریاں پھیل سکتی ہیں-
پیدل سفر کرنے والے لوگوں کے لئے سیوریج ایک بدترین مسلئہ ہے، جو لوگوں کے آنے جانے میں مسلہ پیش کررہا ہے- چھوٹے بچے گندے پانی میں گرِ کر زخمی ہوجاتے ہیں- لوگوں کے گھروں میں گندا پانی بھر جاتا یے، جو لوگوں کے لئے بڑا مسلئہ بن جاتا ہے-
انتظامیہ کو خستہ حال نکاسی آب کے نظام پر فوری نوٹس لینا چائیے ورنہ سڑکیں بھی تباہ ہونگی اور لوگ بھی پریشان رہیں گے-