نامور بھارتی اداکارہ نے وکی کوشل سے منگنی کرلی

کترینہ

ممبئی؛ بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے وِکی کوشل سے خفیہ طور پر منگنی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے تاہم گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی وائرل ہوئی جس پر صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ دونوں کی منگنی واقعی ہوچکی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ وِکی کوشل کے والد اور اداکارہ کترینہ کیف کی ٹیم نے انہیں محض افواہ قرار دیتے ہوئے جھوٹی خبریں کہا اور وکی کوشل کے والد شام کوشل کا کہنا تھا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ انیل کپور کے بیٹے ہرشوردھن کپور نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jhand Gyan (@jhandgyans)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *