وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی گورنر سندھ سے ملاقات، ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی: () وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ممبر قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی معیشت کی صورتحال سمیت بر آمدات اور بیرون ملک سے ترسیلات زر میں استحکام و متوقع اضافہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا پاکستان کی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے، عالمی ادارے پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ جبکہ برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے میرٹ کے حامل طلبہ کے لیے سود سے پاک قرضوں کی منظوری

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کرونا وباءکے دوران چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے تحفظ سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاو ¿نٹس کے ضمن میں وزارت خزانہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

جبکہ عالمی وبائی چیلنج کے باوجود زرمبادلہ کی شرح میں اضافہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔
اور کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت آسان شرائط پربلا سود قرضوں کی فراہمی اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *