افغانستان میں مستقل پائیدار امن طالبان حکومت کا قیام ہے،متحدہ علماء محاذ پاکستان

کراچی ()متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ سمیت بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، مولانا انتظار الحق تھانوی،علامہ عبد الخالق فریدی، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ ترکی،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ علی کرار نقوی و دیگر نے اپنے مشترکہ پالیسی بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں مستقل پائیدار امن کا قیام طالبان حکومت ہے۔امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکا دیا حکومت جان چھڑائے،طالبان حکومت پاکستان کے حق میں اور خطے میں امن کی ضمانت ہے۔

مزید پڑھیں: متحدہ علماء محاذ کے وفد کی محرم میں قیام امن کیلئے علماء و ذاکرین سے ملاقاتیں

بھارت اب بھی افغان حکومت سے مل کر پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز سنگین سازشوں میں سرگرم عمل ہے،پاکستان کی جانب سے امریکہ کو افغانستان کے حوالے سے ہری جھنڈی دکھانے کی پاداش میں امریکہ ہندوستان کی طرف داری کرکے پاکستان کو بلیک میل کررہا ہے امریکہ کبھی بھی پاکستان کا مخلص دوست نہیں رہا ہمیشہ نازک موقع پر دھوکہ اور اپنے مفاد میں استعمال کیا ہے۔

ہندوستان کی طرح افغانستان کی موجودہ حکومت کے عزائم بھی پاکستان کے لیے خطرناک ہیں۔افغانستان کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اور حکومت کی پالیسی خوش آئیند اور عوامی امنگو ں کی آئینہ دار و عکاس ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *