پاکستانی لیجنڈ اداکارہ دردانہ بٹ کراچی میں انتقال کرگئیں

کراچی: پاکستانی کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔ دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر کی تصدیق اداکار خالد ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی اور لکھا عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔ اداکار کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد دردانہ بٹ کیلئے دعائے مغفرت کررہی ہے۔ اس سے قبل خالد ملک نے ہی ان کی علالت اور وینٹیلیٹر پر منتقل کیے جانے کے حوالے سے بتایا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ دردانہ بٹ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا کی تشخیص کے بعد اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ کچھ روز قبل دردانہ بٹ کی بھانجی ملیحہ خان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ’ تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی میری خالہ دردانہ بٹ اس وقت بہادری سے کورونا کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔‘ بھانجی کی جانب سے جاری پیغام میں مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی گئی تھی۔


مزید پڑھیں: کھلاہٹ، کانگڑہ کالونی میں کرکٹ ٹورنامنٹ میلے کا آغاز

دردانہ بٹ نے ڈراماسیریل ’’آنگن ٹیڑھا‘‘ میں ’’ہمشیرہ‘‘ کا لازوال کردار نبھایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’’سلسلے‘‘،’’ڈگڈگی ‘‘ ، ’’ففٹی ففٹی‘‘،’’ رسوائی‘‘، ’’تنہائیاں‘‘اور ’’انتظار‘‘ جیسے ڈراموں میں ناقابل فراموش کردار ادا کیے۔ انہوں نے فلم عشق پازیٹو، بالو ماہی، دل دیاں گلاں، خشک پتے اور پرے ہٹ لو میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر پر شوبز سے وابستہ فنکاروں کی جانب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی موت کو تفریحی صنعت کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جارہا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *