لاہور، تحریک لبیک کے زیر اہتمام جمعہ کو تاج باغ میں سیمینار کا انعقاد

لاہور( ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام 13 اگست بروز جمعۃالمبارک ایک بجے دن مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں شہادت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلہ میں ”عدالت سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سیمینار“ کا انعقاد کیا جائے گا۔

تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں اپنا مقالہ پیش کریں گے اور عدالت حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کراچی کے عوام کی امیدوں کا مرکز و محور بن گئی ہے، حافظ نعیم الرحمن

دریں اثناء تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے میڈیا کے احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلامی تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آپ نے زمین پر نظام عدل قائم کرنے میں مثالی کردار ادا کیا۔ آپ کی فتوحات نے اسلامی سلطنت میں لاکھوں مربع میل کا اضافہ کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *