ترکی کے بعد الجزائر کے 14 صوبوں کے جنگلات میں ایک ساتھ آگ بھڑک اٹھی

الجزائر (اے پی پی) :ترکی کے بعد الجزائرکے شمال مشرقی متعدد صوبوںمیں جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے دوران 25 فوجی اور 7 شہری ہلاک ہو گئے۔

چینی ذرائع ابلاغ نے الجزائر کی وزارت دفاع کے حوالہ سے بتایا کہ الجزائر کے 14 صوبوں میں گذشتہ رات ایک ساتھ جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ، جس کو بجھانے کے دوران25 فوجی اور 7شہری ہلاک اور متعدد دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔

الجزائر کے وزیر داخلہ کامل بیلجود نے آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کرنے اوراس میں ممکنہ طور پر ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دینے کا یقین دلایا ۔

انہوں نے کہا کہ آتشزدگی سے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لئے ماہرین کی 140 رکنی ٹیم جلد صوبہ تزی اوزو روانہ کی جائے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *