سینیٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی

سکھر : انسداد دہشت گردی عدالت میں سینیٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی ، عدالت میں ملزمان فریق کے وکلا کی غیر موجودگی کے باعث سرکاری گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں جے یو آئی کے رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی کورٹ کے جج آنند رام نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں فریق ملزمان کے وکلا کی غیر موجودگی کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔ سرکاری گواہان پولیس عملداروں کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے

عدالت میں فریادی فریق کے مولانا طاہر محمود سومرو، طارق سومرو، حافظ عبدالحميد مھر، وکیل اطہر عباس سولنگی، سید حماد اللہ شاہ، مولانا محمد صالح انڈھڑ و گواہان شریک ہوئے۔
واضح رہے 7 سال قبل جے یو آئی کے رہنما سینیٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو سکھر میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *