ٹوکیو اولمپکس؛ ارشد ندیم بھی پاکستان کیلیے کوئی میڈل حاصل نہ کرسکے

ارشد ندیم

ٹوکیو: جیولین تھرو مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی پاکستان کے لیے کوئی میڈل حاصل نہیں کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پہلے مرحلے میں چوتھے اور دوسرے مرحلے میں پانچویں نمبر پر رہے اس طرح ارشد ندیم بھی پاکستان کے لیے کوئی میڈل نہ جیت سکے ۔

پاکستان کے کسی اولمپک نے آج تک جیولین تھرو کے مقابلوں میں براہ راست فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی اس طرح ارشد ندیم فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

ارشد ندیم کوالیفائنگ راؤنڈ کے اپنے گروپ میں 85 اعشاریہ  16 میٹر کے ساتھ پہلے نمبرپر رہے تھے اور کوالیفائنگ راؤنڈ میں مجموعی طورپر ان کی پوزیشن تیسری رہی تھی۔

دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

دوسری جانب پاکستان اس مرتبہ بھی عالمی مقابلوں کے اس ایونٹ میں کوئی تمغہ حاصل نہیں کرسکا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *