فحش فلموں کے کیس میں بھارتی اداکارہ کو بڑا دھچکا

شرلین چوپڑا

ممبئی: فحش فلموں کے کیس میں بھارتی ادکارہ شلپا شیٹھی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں پولیس کی حراست میں ہیں  لیکن ان کی وجہ سے اداکارہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

شلپا شیٹھی بھارتی شو ’’سپر ڈانسر چیپٹر4‘‘ کی جج بھی ہیں تاہم جب سے ان کے شوہر کے کارنامے میڈیا پر آئے ہیں شلپا شیٹھی کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔

فحش فلموں کے کیس کی وجہ سے بھارت کے رئیلیٹی شو’’سپر ڈانسر چیپٹر4‘‘ میں شلپا شیٹھی کی جگہ اداکارہ سونالی باندرے اور ماضی کی معروف اداکارہ موشمی چیٹرجی بطور مہمان جج شرکت کریں گی۔

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی، کوریوگرافر گیتا کپور اور انوراگ باسو کے ساتھ شو کے باقاعدہ ججوں میں سے ایک ہیں جو ہر ہفتے شو میں  شرکت کرتی ہیں۔ تاہم شلپا شیٹھی کی غیر موجودگی کے باعث اب شو انتظامیہ بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں کو شو میں مدعو کررہے ہیں۔

یادرہے کہ جب سے ممبئی پولیس نے شلپا شیٹھی کے شوہر کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے تب سے شلپا شیٹھی رئیلیٹی شو کی شوٹنگ نہیں کررہی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *