پاکستانی یوٹیوبرز کا ٹک ٹاک پر بار بار پابندی پر تشویش کا اظہار

ٹک ٹاک پر پابندی

کراچی: نامور پاکستانی ٹک ٹاکرزاور یوٹیوبر نے ملک میں ٹک ٹاک پر بار بار کی پابندی پر اپنی مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور موسیقار ہارون نے کہا ہے کہ وزارتِ صحت سمیت ملک کے اہم شعبہ جات کورونا وائرس اور ایس او پی کی ہدایات ٹک ٹاک سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر جاری کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ٹک ٹاک پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے جب کہ ٹِک ٹاک موسیقی کے فروغ کا بھی ایک بڑا پلیٹ فارم ہے جہاں ہزاروں مداح مجھ سے جڑے ہیں۔

 یوٹیوبر عرفان جونیجو نے ٹِک ٹاک کو کروڑوں لوگوں کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ ’یوٹیوب کی طرح ٹک ٹاک پر ہرطرح کا مواد موجود ہے اور اس پر پابندی لگانا کوئی حل نہیں ہے۔

 ماڈل مہرین سعید نے کہا کہ ٹک ٹاک پاکستانی تخلیق کاروں کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اس مشکل وقت میں ٹک ٹاک تفریح کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اور پاکستان میں انتہائی ذہین افراد کی کوئی کمی نہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *