گجر نالے پر تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات اب مسمار نہیں ہونگے

گجر نالہ

کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں گجر نالے پر تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات مسمار کرنے کے معاملے پر ناظم آباد بلاک فور کے مکینوں کی جانب سے ڈائریکٹر کے ایم سی بشیر صدیقی اور میونسپل کمشنر دانش سعید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گذاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ناظم آباد بلاک فور میں کے ڈی اے لیز گھروں کو مسمار کرنے سے روک دیا تھا، لیکن عدالتی حکم کے باوجود کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کے عملے نے گھر مسمار کرنا شروع کردیے۔

جس پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر اینی انکروچمنٹ بشیر اور دانش سعید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے ناظم آباد بلاک فور میں گھروں کو مسمار کرنے سے روک دیا۔

جبکہ عدالت نے حکم امتناعی میں توسیع بھی کردی، واضع رہے کہ گھر مسمار ہونے کے صدمے سے ایک مزید شہری بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔۔۔۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *