سندھ پولیس کا یوم شہداء کے موقع پرشہر میں تقریبات کا انعقاد

کراچی: سندھ پولیس کے یوم شہداء کے حوالے سے شہر میں چار مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیاہے۔
کلفٹن دو تلوار ، مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ ، نارتھ ناظم آباد اور عائشہ منزل کے قریب تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ،
عائشہ منزل کے قریب منعقدہ تقریب میں ایس ایس پی سنٹرل ملک مرتضیٰ ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن شہلا قریشی ،ایس ایچ او عزیز آباد ، ایس ایچ او جوہرآباد، ایس ایچ او یوسف پلازا ، سمیت دیگر پولیس افسران واہلکار وں نے شرکت کی۔
شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کیے گئے ، تقریب میں شہدا کے اہل خانہ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔