محرم الحرام میں مجالس، جلوسوں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

کراچی : محرم الحرام سے متعلق ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق جاری , محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مجالس میں ماسک لازمی قرار،مجالس میں شرکت کے لیے زاکرین کو کورونا وائرس کی ایک خوراک لازمی لگوانا ہوگی۔

مجالس میں بچوں اور بزرگ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی، زاکرین ٹی وی پر مجالس کے دوران بھی کورونا کے باعث لوگوں کو گھروں پر رہنے کی تلقین کریں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق یکم محرم الحرام سے مجالس کی جگہوں پر شرکا کی کورونا ویکسینیشن شروع اور مجالس کی جگہ کھلی اور کشادہ ہونی چاہیے۔

اسی طرح مجالس میں کورونا ایس او پی کے تحت 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگا،مجلس میں محکمہ صحت کی ہیلپ ڈیسک قائم کرکے نزلہ زکام سمیت بخار کی صورت میں ایسے شہریوں کا داخلہ روکا جائے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *