آزاد کشمیر اسمبلی: نو منتخب ممبران نے حلف اٹھالیا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چوہدری انوار الحق اور چوہدری ریاض گجر 32، 32 ووٹ لے کر بالترتیب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

سبکدوش ہونے والے اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی زیرِ صدارت آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز پڑھ کر سنائے جس کے بعد شاہ غلام قادر نے ان سے حلف لیا۔

اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین اور چوہدری جاوید بدھانوی جبکہ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان نے شرکت نہیں کی۔

ممبران کے حلف اٹھانے کے بعد اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوا جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری انوار الحق نے اسپیکر اور چوہدری ریاض گجر نے ڈپٹی اسپیکر کا معرکہ 32، 32 ووٹوں سے جیت لیا۔

دونوں نے کامیابی کے بعد اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *