چیف آف تناول نوابزادہ صلاح الدین سعید خان تنولی کا گلی تا کروڑی بالا سڑک کی تعمیرکا اعلان

کھلابٹ:آل پاکستان تنولی اتحاد ضلع ہری پور کے فنانس سیکرٹری جمیل خان تنولی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چیف آف تناول نوابزادہ صلاح الدین سعید خان تنولی نے گلی تا کروڑی بالا سڑک کی تعمیر کا اعلان کرکے اہلیان کروڑی بالا کے دل جیت لیے ہیں۔

انھوں نے کہا مزکورہ کچی سڑک کی بدولت عوام علاقہ کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا تھا چیف آف تناول نے معززین علاقہ گاؤں کروڑی بالا کے گرینڈ وفد جس میں ماسٹر محمد رستم خان،ماسٹر محمد مشتاق ماسٹر محمد عظیم ماسٹر محمد نذیر، ماسٹر محمد اعجاز، ماسٹر محمد فاروق، وارث خان ماسٹر فدا محمد سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران پیش کردہ اہم ترین اور دیرینہ مطالبہ گلی تا کروڑی بالا کی سڑک کی تعمیر کا اعلان کر کے عوام علاقہ کے دل جیت لیے ہیں جس پر جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔

انھوں نے کہا کہ مزکورہ سڑک کی تعمیر سے عوام علاقہ کو سفر کی بہتر اور آسان سہولت میسر ہو سکے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *