نامور بھارتی اداکارہ کی واٹس ایپ چیٹ لیک

بھارتی اداکارہ

ممبئی: بھارتی اداکارہ شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شردھا کپور اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے بعد جیسے ہی سیٹ سے نکلیں تو انہوں نے اپنا موبائل لیکر دوستوں کے پیغامات کے جوابات دینا شروع کردیے ، اتنے میں وہاں موجود فوٹوگرافر نے کیمرہ زوم کرکے ان کے موبائل اسکرین کی تصویر بھی لے لی۔

بھارتی اداکارہ اس وقت اپنے کسی دوست کے ساتھ واٹس ایپ پر چیٹ کررہی تھی اور فوٹوگرافرز نے اداکارہ کی یہ واٹس ایپ چیٹ لیک کردی اور سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں۔

اداکارہ کی لیک چیٹ کے مطابق شردھا کسی قریبی دوست سے ذاتی نوعیت کی باتیں کررہی تھیں، وہ جن سے چیٹ کررہی تھیں اس کے نام کے بجائے دل والے ایموجیز بنے ہوئے تھے۔

دوسری جانب خود بھارتی اداکارہ نے فوٹوگرافرز کی جانب سے چیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر سخت تنقید کی اور اس عمل کو ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *