فحش فلموں کے کیس کے بعد اداکارہ شلپا شیٹھی کو کروڑوں کا نقصان

شلپا شیٹھی

ممبئی: اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے فحش فلموں کے کیس کی وجہ سے بھارتی اداکارہ کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہیں اور اس کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی سے بھی کئی بار پوچھ گچھ کی گئی جس کے باعث اداکارہ کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پولیس کے چھاپے کے دوران بھارتی اداکارہ اور ان کے شوہر کے درمیان لڑائی بھی ہوئی جس کا راز خود بھارتی پولیس نے فاش کیا۔

اداکارہ شلپا شیٹھی ایک ڈانس شو میں جج کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں تاہم راج کندرا کی گرفتاری کے باعث شلپا شو میں شرکت نہیں کرسکیں جس کی وجہ سے انہیں 2 کروڑ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا اور اب اداکارہ کو شو سے نکالنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *