مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، مہوش حیات

مہوش حیات

کراچی: اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ کوئی گالیاں دیکر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا تھا، ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں مجھ سمیت ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اقتدار میں موجود افراد کا احتساب کرے۔

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ مجھے گالیاں دیکر یا برے ناموں سے پکارکر آپ میرا جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتے، یہ تمام چیزیں آپ ہی کے گندے ذہن کی عکاسی کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مہوش حیات نے کہا تھا کہ نعروں کا وقت ختم ہوچکا لہذا اب ہم جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کرنے جارہی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *