پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ

پاکستان

پروویڈینس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے پروویڈینس گراؤنڈ میں 4 میچوں کی سیریز پر مشتمل تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے اوور میں 9 رنز بنائے تاہم دوسرے اوور کی دوسری گیند پر بارش شروع ہوگئی اور بعد ازاں بارش کے باعث یہ میچ منسوخ کرنا پڑا۔

خیال رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا جس میں ویسٹ انڈیز نے ایک اننگز کھیل لی تھی تاہم دوسری اننگز کا ایک اوور بھی نہ ہوسکا تھا۔

تاہم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 157 بنا کر حریف ٹیم کو 158 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ویسٹ انڈیز 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *