جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

بلاگترکی سیاحتی مقامات آگ کی لپیٹ میں حادثہ یا سازش۔۔۔

ترکی سیاحتی مقامات آگ کی لپیٹ میں حادثہ یا سازش۔۔۔

تحریر : غازی

‏ترکی کے 17 سے 20 مقامات پر اچانک بڑی آگ کا بھڑک جانا واقعی حیران کن ہے بعض لوگ اسے ہارپ کا کمال بتا رہے تھے جو کہ ممکن بھی ہے کہ ہارپ یہ کمال دکھا سکتا ہے لیکن ترکی میں ایسا نہیں ہوا بلکہ کچھ شرپسندوں نے مختلف مقامات پر آگ لگائی جسے سٹیلائیٹ نے محفوظ کر لیا جسے آپ ویڈیو میں بھی دیکھ سکتے ہیں.

لیکن کیا آپ کو علم ہے کہ چند دن پہلے یہی سب پاکستان میں بھی ہوا؟ وہ الگ بات تھی کہ کسی نے اس پہ بات کرنا گوارہ نہ کیا اور بالاخر ہم سب کی بےحسی کو دیکھتے ہوئے اللہ پاک کو اہلِ علاقہ اور معصوم جانوروں پہ ترس آیا اور اللہ پاک نے بادلوں کو حکم دیا کہ جا کر آگ بجھاؤ..

آپ سوچ رہے ہونگے کہ گزشتہ ماہ صرف مالاکنڈ کے پہاڑوں میں لگی تھی جس نے درگئی اور ہرن کورٹ کے پہاڑوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا تو شاید میں اس وقت اس لیے چیخ رہا تھا کہ اس پہ بھی بات کریں حکومت نوٹس لے تو ایسا نہیں تھا، آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن یہی ترکی جیسا کھیل پاکستان کے خلاف بھی کھیلا گیا تھا، جس پہ پہلے شک تھا لیکن جب یہ خبر آئی کہ بیک وقت مالاکنڈ، بونیر، تخت بائی، بٹ خیلہ، ایبٹ آباد کے کسی علاقے اور دیگر چند علاقوں میں بیک وقت جنگلات میں آگ لگی ہے تو یہ یقین ہوگیا کہ یہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے.

اس وقت صرف مالاکنڈ پہ فوکس کیا اور باقی علاقوں کا ذکر صرف اس وجہ سے نہیں تھا کیا کہ خوف و ہراس نہ پھیلے لیکن پسِ پردہ جو بھی دوست رابطے میں تھے انہیں حالات سے آگاہ بھی کرتا رہا اور جن جن علاقوں میں آگ لگی انکی صورتحال پہ بھی نظر تھی، پسِ پردہ کوشش میں تھے کہ خاموشی سے عوام کو خوف و ہراس میں ڈالے بغیر اس کا کوئی حل نکالا جاۂے کہ آخر ان علاقوں میں بیک وقت کیسے آگ لگی یا لگائی گئی اور کس طرح سوشل میڈیا پہ ڈالے بغیر بات آگے پہنچائی جائے.

ابھی یہ کشمکش چل رہی تھی کہ پھر معجزا ہوا کہ آخر میں میرا اللہ ہی کام آیا اور اس ذاتِ بابرکت نے ایک بار پھر اپنی رحمت بھیجی جیسا کہ وہ ہمیشہ اپنے اس معجزے پاکستان کو دشمنوں کے شر سے بچا لیتا ہے ویسے اس نے پاکستان کو بھی بچالیا اور زوردار بارش ہوئی جس سے الحمدللہ آگ بجھ گئی ورنہ جو آگ لگی تھی اور جس طرح ہم نے نظرانداز کیا وہ آگ بڑھتی تو خدا جانے کیا کچھ نِگل جاتی….

اللہ پاک آج بھی ہم گناہگاروں کو معجزات دکھا رہا ہے کہ وطن اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے… دعا یے کہ اللہ پاک ترکی سمیت پوری مسلم امہ پر اپنا رحم فرمائے اور اس آگ کو اپنے فضل و کرم سے ٹھنڈا کر دے. آمین ثم آمین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسکhttp://www.alert.com.pk
شاکر احمد خان نوجوان صحافی ‛ بلاگر اور سماجی کارکن ہیں۔ حال ہی میں جامعہ کراچی سے شعبہ ابلاغ عامہ میں ماسٹر کیا ہے۔ وفاق المدارس کے بھی فاضل ہیں۔ آپ ایک بہترین معلم بھی ہیں۔ سماجی و معاشرتی مسائل سے متعلق لکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا