کراچی: کل سے 8 اگست تک ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

کراچی : سندھ میں ہفتہ 31 جولائی سے 8 اگست تک ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بارہویں جماعت کے31 جولائی سے 4 اگست تک ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
7 اگست سے شروع ہونے والے گیارہویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی ہوگئے ہیں۔

امپرومنٹ آف ڈویژن، اسپشل چانس سمیت دیگر مضامین کے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق تمام امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *