میٹرک بورڈ، سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات8 اگست تک ملتوی

میٹرک کے امتحانات

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے سالانہ عملی (پریکٹیکل امتحانات) 8اگست تک ملتوی کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز اور حکومت سندھ کے شہر میں لاک ڈاؤن کے باعث نویں اور دسویں جماعت سائنس وجنرل گروپ(ریگولر) کے سالانہ عملی(پریکٹیکل) امتحانات 2021 اب 9 اگست سے 17 اگست تک لئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ اسکولوں اور طلباء و طالبات کو اس وبا سے محفوظ اور سہولت فراہم کرنے کیلئے کیا ہے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان کو کہا ہے کہ وہ پریکٹیکل امتحانات کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور طلباء و طالبات کو ماسک کا استعمال لازمی کرائیں اورباہمی فاصلے کا خیال ضرور رکھیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *