کنٹونمنٹ بورڈزانتخابات: اللہ اکبر تحریک نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

راولپنڈی: اللہ اکبر تحریک نے کنٹونمنٹ بورڈز کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے,اللہ اکبر تحریک کی طرف سے راولپنڈی کنٹونمنٹ سے مجموعی طور پر 8 ,چکلالہ کنٹونمنٹ سے 4 اور واہ کنٹونمنٹ سے 10 امیدوار حصہ لیں گے۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں وارڈ 1 سے حافظ محمد صدیق,وارڈ 2 سے امان ارشد بٹ ,وارڈ 3 سے عرفان ,وارڈ 4 سے عاصم الرحمان,وارڈ 5 سے وقار ,وارڈ 6 سے پیر وقار,وارڈ نمبر 8 سے ذیشان بٹ ,وارڈ نمبر 9 انجینئروقاص ملک حصہ لیں گے .جبکہ چکلالہ کنٹونمنٹ سے 4 امیدوار حصہ لیں گے جن میں وارڈ 3 سے کامران خان,وارڈ 6 سے محمد تنویر ,وارڈ 8 سے محمد قاسم اور وارڈ 10 سے زین العابدین شامل ہیں ۔

اللہ اکبر تحریک کے واہ کنٹونمنٹ بورڈ سے 10 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جن میں وارڈ 1 سے عبداللہ خان,وارڈ 2 سے وقاص عبداللہ, وارڈ نمبر 3 سے ذیشان, وارڈ نمبر 4 سے شریف گل, وارڈ 5 سے افضال گجر, وارڈ 6 سے نقاش اشرف, وارڈ 7 سے شکیل اختر, وارڈ 8 سے سلیمان صدیقی,وارڈ 9 سے عدنان اور وارڈ 10 سے بشیر احمد کو اللہ اکبر تحریک کی طرف سے ٹکٹ جاری کئے گئے۔

اللہ اکبر تحریک کے سربراہ ڈاکٹر میاں احسان باری کا کہنا تھا کہ اللہ اکبر تحریک نے ایماندار، نوجوان اور باکردار لوگوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اللہ اکبر تحریک پہلے بھی کرسی کے نشان پر جنرل الیکشن میں حصہ لے چکی ہے اور بھاری تعداد میں ووٹ حاصل کئے اور اب بھی کرسی کے نشان پر انتخابات میں حصہ لے گی،اللہ اکبر تحریک نے ہمیشہ خدمت انسانیت کی سیاست کی اور اسی عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *