بھارتی اداکارہ کو راج کندرا پر زیادتی کا الزام لگانا مہنگا پڑگیا

اداکارہ

ممبئی: بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر زیادتی کا الزام لگانیوالی اداکارہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فحش فلمیں بنانے کے کیس میں بھارتی اداکارہ شرلین جوپڑا نے گرفتاری کے ڈر سے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تاہم بھارتی عدالت نے راج کندرا پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی اداکارہ شرلین چوپڑا کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ اب امکان ہے کہ اداکارہ کو اس معاملے میں مزید پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اداکارہ شرلین چوپڑا نے اپنے بیان میں شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا جب کہ بھارتی پولیس پہلے ہی راج کندرا کو فحش فلموں کے کیس میں حراست میں لے چکی  ہے اور ان کے گھر سے 70 سے زائد فحش فلمیں بھی برآمد ہوئی تھیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *