ہر قتل غلط ہے لیکن ہر عورت غلط نہیں، رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ کسی ایک کے غلط ہونے سے ہم سب کو الزام نہیں دے سکتے اور میں سب مردوں کا احترام کرتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے نور مقدم کیس سامنے آنے کے بعد مردوں کے دفاع میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس کیں۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رابی پیر زادہ نے کہا کہ جب سے نور مقدم کا کیس لوگوں کو پتا چلا ہے، مردوں کے خلاف ایک طوفان سا ہے، عورتوں نے تو اس کیس کے بل بوتے پر مزید آزادی اور ڈھٹائی کے الفاظ لکھنے شروع کردیے ہیں۔

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ کچھ مردوں نے اپنی ہی صنف کو آوارہ اور جانور کہا جو کہ بالکل غلط ہے، ہمارے والد، شوہر، بھائی، بیٹے ہمارے محافظ ہیں۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ کسی ایک کے غلط ہونے سے ہم سب کو الزام نہیں دے سکتے، مرد کو اللہ نے عورت پر فضیلت دی ہے، میں سب مردوں کا احترام کرتی ہوں ، یہ میرے دین نے سکھایا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *