بھارتی اداکارہ کی والدہ کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ

بھارتی اداکارہ

ممئی: بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کی والدہ کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا فراڈ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نامور بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ نے ایک کروڑ 60 لاکھ بھارتی روپے ( 3 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی اراضی کے معاہدے میں پراپرٹی ایجنٹ کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق دھوکا دہی اور جعلسازی کا مقدمہ پراپرٹی ایجنٹ سدھاکر گڑھے کے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن میں درج کروایا گیا ہے۔

اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ نے شکایت میں کہا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کے ذریعے دعویٰ کیا کہ زمین ان کے نام ہے اور ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کا معاہدے کرلیا تاہم دھوکا دہی کے انکشاف کے بعد رقم واپس دینے سے انکار کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کروانے کے بعد اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے تاہم تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *