آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ عہدے کیلئے اُمیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری

وزیر اعظم عمران خان نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے اُمیدواروں کے انٹرویوز کرنے شروع کر دیے جس میں ان سے ماحولیات، سیاحت اور قومی و بین الاقوامی معاملات پر حکمت عملی کے بارے میں پوچھا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ت اس حوالے سے غیر یقینی صورت حال پائی جاتی ہے کہ آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا کیوں کہ خواہشمند امیدواروں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ جمعرات کے روز وزیر اعظم نے 5 امیدواروں کا انٹرویو لیا جس میں سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود، خواجہ فاروق، اظہر صادق اور عبدالقیوم نیازی شامل ہیں، عبدالقیوم نیازی اس سے پہلے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے خواہشمندوں میں شامل نہیں تھے لیکن ان کا نام اچانک سامنے آیا۔

مزید پڑھیں: سردارتنویرالیاس خان کا ممبر کشمیر اسمبلی منتخب ہونا خوش آئند ہے،ممتازخان یوسفزئی

اس کے علاوہ جمعہ کے روز (آج) مزید 3 سے 4 اُمیدواروں کا انٹرویو لیا جائے گا اور توقع ہے کہ وزیر اعظم 5 اگست سے قبل آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان کر دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مختلف حلقوں کی جانب سے مخصوص اُمیدواروں کی حمایت کے لیے رابطہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور اُمیدواروں کو بتایا کہ وہ کسی دباؤ کے بغیر اپنا فیصلہ خود لیں گے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا تحریک انصاف کی جیت تسلیم کرنے سے انکار

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد سردار تنویر اور سلطان مسعود کی باڈی لینگویج مایوس نظر آئی جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ دیگر اُمیدواروں پر بھی سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جارہا ہے۔

خواجہ فاروق کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین سے مختلف امور اور خصوصی نشستوں پر مشاورت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت سمیت دیگر شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خواہش ہے وزیراعظم عمران خان 5 اگست کو قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *