جامعات کے 11 ریٹائرڈ پرووائس چانسلر قبل ازوقت فارغ ، اکبر زیدی IBA کراچی کے ڈائریکٹر مقرر

تعلیمی الرٹ ، کراچی

حکومت سندھ نے صوبے کی 7سرکاری جامعات کے 11 ریٹائر ڈپرو وائس چانسلرزکوان کے مدت ملازمت کی تکمیل سے قبل عہدوں سے سبکدوش کردیاگیاہے، ان جامعات میں ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے 3جبکہ سندھ یونیورسٹی جامشوروکے 2پرووائس چانسلرزشامل ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر اکبرزیدی کوآئی بی اے کراچی کاڈائریکٹرمقررکردیاہے جبکہ جامعہ کراچی کے مستقل وائس چانسلرکے انتخاب کے لیے 28جنوری کوامیدواروں کے انٹرویوزلینے کابھی فیصلہ کیاگیاہے ،پرووائس چانسلرزکی سبکدوشی اورآئی بی اے کراچی کے ڈائریکٹرکی تقرری کے علیحدہ علیحہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

ئی بی اے کراچی کے حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد پروفیسرڈاکٹراکبرزیدی کی تقرری 4سال کے لیے کی گئی ہے واضح رہے کہ سندھ کی سرکاری جامعات اوراسناد تفویض کرنے والے ادارے(ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوٹس)میں سربراہ کے انتخاب کے لیے قائم تلاش کمیٹی(سرچ کمیٹی)کسی حتمی فیصلے پر پہنچنے سے قبل تقسیم تھی ایک رکن ڈاکٹرہما بقائی جبکہ دیگرکچھ ڈاکٹر اکبر زیدی کے نام کے انتخاب پرمتفق تھے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد سیکریٹری یونیورسٹیزاینڈبورڈزنے ان دونوں ناموں کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کوبھجوادی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹراکبرزیدی کے نام کی منظوری دی علاوہ ازیں محکمہ یونیورسٹیزاینڈبورڈزنے وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد سندھ کی 7سرکاری جامعات میں رٹائرمنٹ کے باوجودکام کرنے والے 11پرووائس چانسلرزکوان کے عہدوں سے قبل از وقت سبکدوش کردیاہے۔

ان افسران میں پیپلزیونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز برائے خواتین شہیدبنیظیرآباد ڈاکٹرشمس الدین شیخ ،سندھ یونیورسٹی نوشہروفیروزکیمپس کے پرووائس چانسلرڈاکٹراسلم پرویز میمن ،داؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کے پرووائس چانسلرڈاکٹرکرتار دیوانی، ڈاکٹر زمان واحد،ڈاکٹرخاور جمالی ، داؤد یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر روشن الدین شاہ راشدی،لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسزجامشورو کے ڈاکٹرمنیراحمد جونیجو،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈاکٹر لبنیٰ انصاری بیگ،مہران یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جیکب آباد کے ڈاکٹرفرمان علی شاہ، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خیرپورکیمپس کے ڈاکٹرمحمد معظم بلوچ اورسندھ یونیورسٹی میرپورخاص کیمپس کے ڈاکٹرامدادعلی اسماعیلی شامل ہیں۔

دوسری جانب سیکریٹری یونیورسٹیزاینڈبورڈزریاض الدین کے قریبی ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلرکے انتخاب کے لیے 21جنوری کوتلاش کمیٹی کااجلاس بلایاگیاہے جس میں موصولہ درخواستوں کی اسکروٹنی کی جائے گی جبکہ 28جنوری کوامیدواروں کوانٹرویوکے لیے بلایا جائے گا .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *