سندھ حکومت کا صوبے بھر میں کل سے لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک ) وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے 8اگست تک لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی جبکہ اگلے ہفتے کے آغاز سے تمام حکومتی دفاتر بھی بند کئے جائیں گے۔ لاک ڈاﺅ ن کے دوران ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ مزید لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا،راشد محمود سومرو

فیصلے کے مطابق میڈیکل سٹورز اور کریانہ سٹورز پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، کاروباری ، سماجی اور عوامی سرگرمیوں پر پابندیا ں ہوں گی۔لاک ڈاﺅ ن کے دوران بڑے پیمانے پر ویکسین لگائی جائے گی، روڈ پر آنے والے شہرویوں کا ویکسین کارڈ چیک کیا جائے گا جبکہ 31اگست تک ویکسین نہ کرانے والے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا اطلاق سندھ بھر میں ہوگا جس کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ تفصیلات کے ساتھ جاری کرے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی 26واں اجلاس

واضح رہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا تناسب 12.7 فیصد جبکہ کراچی میں 26.32 فیصد تک پہنچ گیا۔ جولائی میں کورونا سے 362 مریض جاں بحق ہوئے۔ سندھ کے ہسپتالوں میں وینٹ کے ساتھ 686 آئی سی یو بیڈز موجود ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *