پشاور، آر ایس ایس پولیس کی وین پر دستی بم حملہ، اہلکار شہید

پشاور(کرائم رپورٹ) کارخانوں مارکیٹ میں آر ایس ایس پولیس کی وین پر ہنڈ گرنیڈ دھماکہ پولیس اور ریسیکو کی ٹیمیں پہنچ گئی ہے ۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی اور ایک اہلکار جاں بحق ہوا، جنہیں فوری اسپتال منتقلی کردیا گیا۔

جائے وقوعہ اور پورے علاقے کو پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کو گھیرے میں لے لیا ہے بم ڈسپوزل یونٹ جائے وقعہ کا جائزہ لینے کے لئے سپاٹ پر پہنچ گئی ہے ۔

مزید پڑھیں: ضلع کرم میں امن کیلئے ضروری ہے کہ شاملات کے تنازعات اور منشیات کا خاتمہ کیا جائے،ذوالفقار بھٹو

پولیس کا کہنا ہے کہ ہنڈ گرینڈ حملے کی نوعیت کا اندازہ لگا یا جا رہا ہے دھماکہ ضلعی انتظامیہ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کی کاروائی کے دوران ہوا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے ہنڈ گرینڈ موبائل وین پر پھینکا گیا ۔شہید پولیس اہلکار کی نعش اور زخمی افراد کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *