بھارتی کسان نے اپنی فصل کو محفوظ رکھنے کیلیے سنی لیون کا پوسٹر لگادیا

سنی لیون

نئی دلی: بھارتی کسان نے اپنی فصل کو محفوظ رکھنے کیلیے بولڈ اداکارہ سنی لیون کا پوسٹر لگادیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے ایک کسان نے اپنی فصل کو لوگوں کی بُری نظروں سے بچانے کے لیے انوکھا اقدام اٹھایا۔

بھارتی کسان نے اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیے بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون کا سہارا لیتے ہوئے، سنی لیون کا پوسٹر ہی لگادیا۔

اس موقع پر کسان نے کہا کہ میری فصل بہترین اور پھیلی ہوئی ہوتی ہے جس کے باعث گاؤں والے اور راہگیر اسے دیکھتے اور اس بارے میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہیں لہذا میں نے کسی کی بری نظر سے بچنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا۔

کسان نے مزید کہا کہ بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون کی تصویر لگانے کا مقصد لوگوں کا دیہان فصل کے بجائے سنی لیون پر ڈالنا ہے تاکہ لوگ میری فصل کے بجائے سنی لیون کو ہی دیکھتے رہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *